محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کا طلبہ کے کوائف نہ بھجوانے والے سکولز سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کا طلبہ کے کوائف نہ بھجوانے والے سکولز سربراہان کے ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر )محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے طلبا وطالبات کے کوائف نہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بھجوانے والے سکولز سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تمام گرلز و بوائز پرائمری ‘ مڈل‘ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کو زیر تعلیم تمام طلباوطالبات کے کوائف جلد از جلد بھجوانے کا حکم دیا تھا ‘ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے افسران تعلیم کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ تمام سکولز میں زیر تعلیم طلباوطالبات کے کوائف بھجوائیں جس میں طالب علم کا نام ‘ولدیت ‘ایڈریس اور فون نمبر ہونا چاہئے‘ اس اقدام کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ کہیں سکولز میں بوگس انرولمنٹ تو نہیں کی گئی ہے‘ معلوم ہوا ہے کہ صوبے بھر کے بیشتر سکولز سربراہان نے اپنے کوائف تاحال نہیں بھجوائے جس پر ان سکولز کے سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -