3افراد قتل، 19حادثات کا شکار، 2لڑخیوں سمیت 3نے خودکشی کر لی
ملتان ، ٹھٹھہ صادق آباد، دائرہ دین پناہ، میاں چنوں ، محسن وال ، وہاڑی، گڑھا موڑ، شاہ جمال، لودھراں ، قطب پور، بستی ملوک، احمد پور شرقیہ، شادنُ لنڈ، اوچ شریف، ہیڈ راجکاں، ہارون آباد، منڈی یزمان، بھکر ( کرائم رپورٹر، نمائندگان) عید ، ٹرو اور مرو پر مختلف واقعات میں 3افراد قتل کردیئے گئے حادثات واقعات میں 19افراد جانیں گنوا بیٹھے، جبکہ 2لڑکوں سمیت 3افراد نے خود کشی کرلی، اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق چاند رات کو لوہاری گیٹ چوک کے نزدیک بشیر کے گھر اچانک سلنڈر پھٹنے سے ڈیڑھ سالہ حسن جھلس کے جاں بحق ہو گیا۔جبکہ 4 افراد زینب،سلمان،اقراء اور رضوان جھلس گئے۔ جس پر اہل علاقہ کی جانب سے ریسکیو کو اطلاع دی گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔چاند رات کو دودھ نہ دینے کی رنجش پر بھانہ مالک قتل ، پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔واضح رہے کہ چاند رات کو نیو ملتان کے علاقہ محلہ رحمان کالونی میں بھانہ مالک نثار گجر کو دودھ نہ دینے پر سعید ،حامد ،دانش،فرید،ندیم،نعیم،سلیم سمیت10افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھانہ میں توڑ پھوڑکی بعدازاں اسے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق عید الفطر کے ایام میں اڈہ6ٹرپئی کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے 55سالہ محمد اشفاق تیز رفتار ویگن کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،ویگن ڈرائیور فرار ہو گیا ۔موٹر سائیکلوں کے 22سے زائد مختلف ٹریفک حادثات میں16خواتین،11بچوں سمیت 56افراد زخمی ہو گئے ، محمد اسلم،سلمیٰ بی بی،عامر،رفیق،شوکت،بابر،رخسانہ بی بی،صابر علی،شبیر احمد،رب نواز،جمیل احمد،اختر شاہ،سرفراز احمد،ممتاز علی،ندیم ،شبنم بی بی سمیت14افراد کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق دائرہ دین پناہ میں عید،ٹرو،مروکے ایام کے دوران ٹریفک حادثات اورموٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں ٹبہ شاہ یعقوب کے رہائشی کاشتکارحاجی اللہ ڈیوایاعصرکی نمازکی اذان دینے مسجدجارہے تھے کہ سڑک پارکرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکرلگنے سے موقعہ پرجاں بحق ہوگیا۔عباس والاکارہائشی40سالہ نیازموہانہ اپنے بھتیجامریدحسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پرشہرآرہے تھے کہ تیزرفتارڈالہ کی ٹکرلگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجسے آرایچ سی دائرہ دین پناہ کے ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے باعث مجبوراًلیہ ہسپتال لے جاناپڑا،اڈابہارکے رہائشی مشتاق سیا ل اپنے بھائی غلام رسول کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھاکہ عسکرپٹرول پمپ کے نزدیک سامنے سے آنے والے تیزرفتارموٹرسائیکل تصادم میں ساجداورشعیب لغاری ساکن تونسہ شریف شدیدزخمی ہوگئے،بگی مسجدکے نزدیک موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں اخترسندھڑ،شبیرسندیلہ،حاجی کرم حسین وغیرہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں آرایچ سی دائرہ دین پناہ لے جایاگیاجبکہ ہسپتال میں ڈاکٹرزاورعملہ غائب تھا۔ میاں چنوں ، محسن وال سے نمائندہ خصوصی نامہ نگار کے مطابق عید اور ٹرو مرو کے روز ون ویلنگ کرتے ہوئے مختلف حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ بیس سے زائد افراد جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122کی مدد سے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا گیا۔ وال بابا چپ شاہ دربار کے قریب 70سالہ حمیدہ بی بی گھر میں کپڑے والی تار پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان بحق ہو گی دوسرے حادثہ میں نواحی گاؤں 17ایٹ بی آر میں بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے دونوجوان محمد توصیف،محمد علی شدید زخمی ہو گئے۔محسن وال کے نواحی گاؤں 11ایٹ اے آر میں20سالہ لڑکی آئمہ دختر اسماعیل چدھڑ نے گھریلو جھگڑ ا سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی دوسرے واقع میں گھریلو تنازع پر 14سالہ لڑکی چندا دختر شوکت علی سکنہ کچی بستی میاں چنوں نے نائٹ کوچ ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار کے مطابق عید الفطر ، ٹرو کے ایام میں ٹرین کے نیچے آکر دوافراد جا ں بحق ، پہلا واقعہ اڈا ظہیر نگر کے قریب پیش آیا ، پو لیس نے نامعلوم شخص کی نعش قبضہ میں لے کر کا رروائی شروع کردی ، ورثاء کی تلا ش جاری ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی علاقہ فیصل ٹاؤن کا 45سالہ شاہد ستار طور پر گھریلو حالات سے تنگ آکر کراچی سے لا ہور جا نے والی ٹرین کے نیچے کو د گیا جس سے موقعہ پر جاں بحق ہو گیا۔ گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گڑھا موڑ نے نواحی چک ظہیر آباد شہید کے رہائشی عمران کا اپنے کزن امین سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز شام کو لین دین کا حساب ہوا لیکن سترہ سالہ عمران نے مشتعل ہو کر امین کو گھر سوئے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول محمد امین کی بیوی سے قاتل عمران کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے مقتول محمد امین عمران کو گھر آنے سے منع کرتا تھا جس کی پاداش میں ستر سالہ عمران نے محمد امین کو گھر میں سوئے ہوئے گیکھ کر گولی مار کر قتل کر دیا پولیس چوکی گڑھا ومڑ تھانہ مترو ایس ایچ او انصر علی جٹ نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے دوسرے واقعہ میں چک73 پندرہ ایل کے رہائشی دلشاد اپنے سسرال کے گھر گیا گھریلو ناچاقی پر اپنی سالی رضیہ بی بی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈا دانڑیں کے نزدیک پل بہشتی کے مقام پر پل کھروڑا موضع دانڑیں کے رہائشی ملک محمد رفیع اپنی سائیکل پر سوار چوک مکول میں عمرہ سے واپس آئے اپنے دوست کو مبارکباد دینے کیلیئے جارہا تھا کہ پل بہشتی کے مقام پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اسے ٹکر مار دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دو موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک شدید زخمی کوشاہجمال ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بھی جاں بحق ہو گیا نا معلوم موٹر سائیکل سواروں بارے معلوم نہ ہو سکا۔قطب پور، بستی ملوک، لودہراں نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار کے مطابق پل محمو د پر ر کشہ تیز ر فتا ر ی کے با عث کھمبے سے ٹکر ا نے 36سا لہ نو جو ا ن غلا م مصطفی جا ں بحق ہو گیا اور ملتا ن رو ڈ پر پل سکھ بیا س کے قر یب تیز ر فتا ری کے با عث کا ر قلا با ز یا ں کھا تے ہو ئے مو ٹر سا ئیکل سے جا ٹکر ا ئی جس سے مو ٹر سا ئیکل سوا ر سگے بھا ئی علی حسن اور حسنین لو د ہر ا ں کے علا قہ پٹھا ن وا لا کے ر ہا ئشی جا ں بحق ہو گئے۔ احمد پور شرقیہ سے شپیشل رپورٹ کے مطابق نو احی موضع مڈ پیر واہ کا زمیند ار قادر بخش تھہیم اپنے کزن کے گھر پنکھا چلانے لگا تو اُ س میں کرنٹ آیا ہواتھا۔ جس کی زد میں آکر قادر بخش تھہیم مو قع پر جاں بحق ہوگیا۔شادن لنڈ سے نامہ نگار کے مطابق چا ند را ت کو نو جوا ن جا وید لشا ری ولد عبدالعز یز اپنے رشتہ دار ند یم لشا ری کے ہمرا ہ شادن لُنڈ جا رہا تھا کہ اسلا می مدر سہ کے نز دیک انڈ س ہا ئی وے کے نز دیک کھڑے بو ڑ ھے شخص نے اچا نک رو ڈ کرا س کر نے لگا جس سے مو ٹر سا ئیکل سوا ر اس کو بچا تے ہو ئے گر پڑے اور شد ید زخمی ہو گے اور شد ید زخمی ہو گے ان کو دیہی مر کز صحت شا د ن لُنڈ لا یا گیا جہا ں پر نو جوا ن جا وید لشا ری زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے ہلا ک ہو گیا ۔اوچ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عید کے دوسرے روز اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تحصیل یزمان کے رہائشی بھائی شاہ زیب نوید اپنے دوستوں قاسم ،عمران ،جگنو کے ہمراہ دو موٹر سائیکلوں پر تفریح منانے مچھلی کھانے کے لیے ہیڈ پنجند پر جا رہے تھے دونوں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث آپسمیں ٹکرانے کے بعد سڑک پر گر گئے عقب سے آنے والی تیز رفتار کار انکے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا حادثہ کی اطلاع پر تھانہ اوچ شریف کے اے ایس آئی چوہدری سلیم اختر اہلکاروں کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا ورثاء بھی اطلاع پر پہنچ گئے لاشیں وصول کر کے گھر لے گئے ۔ ہاورن آباد سے نامہ نگار کے مطاب ٹبہ نور پورہ کے رہائشی محمد اسلم کا سالہ کا 15سالہ بیٹا مین بازار ہارون آباد میں واقع اپنی دوکان پر چھپر کے ساتھ سایہ کے لیے لگایا ہوا کپڑا اتارنے لگا تو آہنی چھپر کو چھو گیا جس میں برقی کرنٹ تھا جس کو چھو جانے سے اورنگزیب جاں بحق ہو گیا۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کے مطابق چو لستان چک77ڈی بی کے رہا ئشی ما سٹر عر ض علی لنگا ہ کے نو جوان بیٹے زا ہد علی لنگا ہ نے گھریلو جھگڑے سے دلبر داشتہ ہو کر گھر میں پڑ ی سپر ے پی لی ۔جس سے اس کی حا لت غیر ہو گئی ۔طبی امداد ملنے کے با وجو د بھی وہ جا نبر نہ ہو سکا ۔اور جا ن کی با زی ہار گیا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق عید کے تین دنوں میں ٹریفک حادثات میں3 افراد افراد جاں بحق20 زخمی،ویلنگ کرنے والوں کے 100 موٹسائیکل تھانوں میں بند۔دریاخان میں ڈگر انگرا کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 1 شخص جان بحق ۔جنڈانوالہ میں4 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے 1 شخص جاں بحق جبکہ7زخمی ہو گئے۔ایک اور ٹریفک حادثہ میں ویگن اور کار کے تصادم 1 شخص جاں بحق ہو گیاڈیلی نامدار میں ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،کوٹلہ جام میں ریس لگاتی 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ جس سے4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ بھکر نے مقدمہ درج کر لیا۔قریشیاں والہ میں موٹر سائیکل نہر میں گر کیا 2 موٹرسائیکل سواروں کو بچا لیا گیاقریشیاں والہ میں ہی ایک اور موٹرسائیکل حادثہ میں3 افراد زخمی ہو گئے۔