سانحہ احمد پور شرقیہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،جاوید ہاشمی

سانحہ احمد پور شرقیہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے عید الفطر کی نماز شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں ادا کی ۔عید کی نماز علامہ مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی۔ نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ ہم سب کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے اور پرامن ہو کر ثابت کرناہے کہ ہم اسلام کے چاہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں برن یونٹ فعال ہوتا تو ہلاکتوں میں اضافہ روکا جاسکتا تھا۔ عید پر اتنا بڑا جانی نقصان پوری قوم کو سوگوار کرگیا ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ احمد پور شرقیہ واقعہ ایک پولیس اہلکار روک سکتا تھا لیکن جب تک یہاں کے فیصلے یہاں نہیں ہوں گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔
جاوید ہاشمی