سانحہ احمد پورشرقیہ نے قوم کے دلوں کو غمگین کردیا ہے ، منور حسن

سانحہ احمد پورشرقیہ نے قوم کے دلوں کو غمگین کردیا ہے ، منور حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی روایتی عید ملن یکم شوال کوادارہ نورحق میں منعقد ہوئی ۔عید ملن میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے خصوصی شرکت کی۔ عید ملن صبح 11بجے سے نمازِ ظہر تک جاری رہی ۔عید ملن میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماں، ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے اور عید کی مبارکبا د دی ۔عید ملن کے موقع کے پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید خوشی اور مسرت کا دن ہوتا ہے لیکن سانحہ احمد پورشرقیہ نے عید کو سوگوار اور پوری قوم کے دلوں کو غمگین کردیا ہیجس میں 140سے زائد افراد جل کا خاستر ہوگئے ہیں اور سو سے زائد افراد زیر علاج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے دور ے کو مخر کرکے سانحے میں شہید ہونے والے لواحقین کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کو چاہیئے کہ واقعے میں شہید ہونے والے لواحقین کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے ۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اور پاکستان کی عوا م دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ ہماری نماز ، روزے اور عبادات قبول فرمائیں، انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی امریکہ اور ٹرمپ کے خیالا ت کی عکاسی کرتی ہے ،قطر کے خلاف اقدامات بلاجواز ہیں اور امت مسلمہ کو لڑانے کی کوشش کی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ رمضان المبار کے مہینہ میں عوام مشکلات کا شکار رہے ہیں ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب کا شکار رہے ہیں اور حکومت اور انتظامیہ اس سارے معاملے سے بے بس رہی ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل وطن کو پور ی امت مسلمہ کو عید مبارک ، عید دراصل روزے اور عبادات کے شکرانے کے دور پر منائی جاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کے افسوس ناک واقعے نے دلوں کو غمگین کردیا ہے بڑے بڑے شہروں میں برنس سینٹرز کا عدم قیام حکومت کی نااہلی ہے سانحہ احمد پور شرقیہ نے پوری قوم کو غمگین کردیا ہے جس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ دولت اور لالچ کی حرص میں مبتلا ہوگیا ہے جس نے امیر اور غریب کو ایک ہی دوڑ میں لگادیا ہے ، سانحہ کے مقام پر عوام کس طرح آئل جمع کرنے میں مصروف تھے یہ ایک معاشرتی مسئلہ ہے جسے ایڈرس کرنا چاہیے ،قوم اور حکمرانوں کو سوچنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی عید اس وقت ہوگی جب پاکستان میں اسلامی پاکستان ہوگا اور اس میں عادلانہ نظا م ہوگا۔ اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امرا اسد اللہ بھٹو اورراشد نسیم ،امیر جماعت اسلای سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ،نائب امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،نائب امرا برجیس احمد،مسلم پرویز، ڈاکٹر واسع شاکر ، ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈپٹی سیکریٹر راشد قریشی ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ڈپڑی سکریٹری محمد اقبال ،امرا اضلاع عبد الرشید،محمد اسلام ،عبد الرزاق خان ، منعم ظفر خان ،افتخار احمد ،،عبد الجمیل ، جمعیت اتحاد العلما کے مرکزی رہنما قاری ضمیر اختر منصوری ،JIیوتھ کراچی کے صدر بلال رمضان اور دیگر شخصیات میں جمعیت الفلاح کے جنرل سکریٹری قمر محمد خان ، فاران کلب کے جنرل سکریٹری ندیم اقبال ایڈوکیٹ ، معروف ادبی شخصیت جہانگیر خان اوردیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کی روایتی عید ملن میں جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ کی زیر قیادت اقلیتی نمائندوں کے وفد نے شر کت کی اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن اور دیگر رہنماں سے ملاقات کی ۔ وفد میں پرویز برکت ،بشپ خادم بھٹو ، پادری ولسن ،سیموئل نذیر،آنر ہارون اور دیگر شامل تھے ۔اقلیتی نمائندوں نے اقلیتی برادری کی طرف سے جماعت اسلامی کے قائدین کو مٹھائی اور کیک پیش کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول