کراچی، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 12افراد جاں بحق

کراچی، ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 12افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8-A میں واقع گھر میں کام کے دوران 20 سالہ مدثر ولد خالد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 سالہ بچہ عبدالقادر ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ ببلی دختر صدیق جاں بحق ہوگئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن کالٹیکس پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 28 سالہ صدیق ولد صابر جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود لاسی گوٹھ میں چھت سے گر کر 8 سالہ کریم ولد محمد وسیم جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب شیرشاہ ہنڈا کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ معیز ولد بلال جاں بحق ہوگیا جبکہ خداداد کالونی سگنل کے قریب رہائشی 40 سالہ خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ شناخت زیبا کے نام سے ہوئی۔ ادھر کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے شریف آباد میں ایک گ ھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث 3 سالہ احمد ولد اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی مجید کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ رضوان ولد محمد نواز جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ فراز ولد کامران جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی ہی کے علاقے ڈھائی نمبر بقری پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ خاتون رخسانہ زوجہ بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکس تھانے کی حدود آئی سی آئی سی نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 19 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالکریم جاں بحق ہوگیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول