وزیر اعظم نے پارا چنار کا دورہ تک گوارہ نہیں کیا:امیر حیدر ہوتی

وزیر اعظم نے پارا چنار کا دورہ تک گوارہ نہیں کیا:امیر حیدر ہوتی

تخت بھائی ( نمائیندہ تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وز یر اعظم پاکستان سانحہ پاڑہ چنار کا دورہ نہیں کیا اور چھوٹے صوبوں میں شہید ہونے والے افراد کے لیے امدادی پیکج تین لاکھ جب کہ پنجاب کے شہیدوں کو بیس لاکھ سمجھ سے بالاتر ہیں ہم پنجاب کے شہیدوں کے خلاف نہیں لیکن وزیر اعظم پورے پاکستان کا وزیر اعظم ہوتا ہے صرف پنجاب کا نہیں وزیر اعظم کی اس اقدام سے چھوٹے صوبوں میں نفرت اور احساس محرومی بڑھتی جا رہی ہے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ائینی جہد وجہد کر رہے ہیں سی پیک کے مغربی روٹ کی تعمیر کے لیے بجٹ میں صرف پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن پر ایک کلومیٹر روڈ بھی تعمیر نہیں ہو سکتا اسی رفتار سے ایک ہزار سال میں بھی مغربی روٹ مکمل نہیں ہو سکے گاجو کہ پختونوں کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے اور اس کے برعکس پنجاب کے تمام روٹ پر کام جاری ہے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے پختون قوم کی زندگی اجیرن بنا دی ہے صوبائی حکومت کے ناقص اور کمزور پالیسی کی وجہ سے خیبر پختو نخوا معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے مردم شماری کے اعدادو شمار سے قوم کو اگاہ کریں اور مردم شماری کے تحت این ایف سی ایوارڈ دیا جائے مرکزی حکومت نے پختون قوم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ شروع کیا ہے پی ٹی ائی اور مرکزی حکومت کے باہمی اختلافات کی وجہ پختون قوم کو تباہی کے طرف دھکیل دیا ہے صوبائی حکومت نے پختون قوم کو مایوس کر دیا ہے صوبائی حکومت کو بنی گالہ سے چلایا جاتا ہے اورصوبائی حکومت کا زیادہ تر فنڈز پنجاب کے جلسے و جلسوں پر اڑیا جاتا ہے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے اے این پی نے صوبے کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا لیکن آب صوبے میں ترقی کا پہیہ روکا ہوا ہے انے والے الیکشن میں سونامی کا جنازہ نکال کر دم لیں گے ان خیالات کا آظہار انہوں نے عید کے روز ہوتی ہاوس میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ضلع مردان کے جاوید یوسفزئی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان، پختون ایس ایف کے مرکزی صدر حق نواز خٹک ،لعل گل یوسفزئی ،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری حاجی عطاء اللہ ، شیر ماما پختون ایس ایف کے سابق صدور محمد رفیع ،سعید دیروی ،عابد خان ،عمران خان حاجی حسین ظہور حسین خان اور سہیل خان کے علاوہ ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے صدر اسحاق خان اور جنرل سیکرٹری افتاب خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ فاٹا کوخیبر پختونخوا میں ضم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے اور ان میں تاخیر کرنا فاٹا کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ویادتی ہوگی اور عوامی نیشنل پارٹی ان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹرینزاور قبائلی عوام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں سے انحراف کیا ہے ہم کس طرح ان پر اعتماد کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 80فیصد قبائلیوں کی امنگوں پر پانی پھیر دی ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں پختون قوم کو دھوکہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے صوبے میں ترقیاتی کام بند پڑے ہیں اور صوبے کو معاشی طور پر کمزور کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر تو پختون قوم سے ووٹ لیے لیکن اب پختونوں کے وسائل پر پنجاب میں سیاست کرنے اور کرسی حاصل کرنے کے لیے اڑا رہے ہیں اور صوبائی حکومت کو بنی گالہ سے جھانگیر ترین اور عمران خان چلا رہے ہیں اور پرویز خٹک نام کے وزیر اعلیٰ ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کیزندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئے اور نہ ان خلاف کو ئی آواز اٹھا سکے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تھا اور پہلے بار اٹھارویں ترمیم کے زریعے صوبے کے امدن میں اربوں روپے کا آضافہ کیا اور پختون قوم کے وسائل مرکز سے چھین لیے گئے این ایف سی ایوارڈ ،بجلی اور سوئی گیس کی راہلٹی اور 18ویں ترمیم کے تحت کئی وزارتیں مرکز سے لیں لیکن موجودہ حکومت کی ناقص اور کمزور پالیسوں کی وجہ سے پختون قوم ان سے اج تک مستفید نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے اپنے ممبران ایکدوسرے پر کرپشن اور لوٹ مار کے الزمات لگا رہے ہیں اور صوبائی حکومت کے سپیکر کے خلاف نیب نے کاروئی شروع کی ہے انہوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی پورے خیبر پختو نخوا میں کلین سویپ کرے گی اورخیبر پختو نخوا سے سونامی کا جنازہ نکال کر دم لیں گے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ آنے والے الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کریں اور عید کے بعد پختون قوم کو درپیش مسائل کو حل کرنے لیے ائینی جہدوجہد کو تیز کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر