ڈیرہ‘ دھوکہ دہی سے رقم بٹورنے والا جعلی افسر گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)خفیہ ادارے کانا م لیکر لوگوں سے فراڈ اور دھوکہ دہی سے رقم وصول کرنے والا جعلی افسر سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد سلیم نے عرفان ولد عبد اللہ عباسی سکنہ کوٹ ادو حال حلیم کالونی کو گرفتار کرکے اسکے خلاف 419-420-170-171ppcکے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے مزکورہ ملزم اپنے آپ کو خفیہ ادارے کا افسر ظاہر کر کے لوگوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے رقم وصول کرتا تھا ۔