تورڈھیر میں عیدالفطر کے موقع پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

تورڈھیر میں عیدالفطر کے موقع پر لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے سابق صوبائی اُمیدوارحلقہpk-34 صوابی ڈاکٹرفضل الٰہی اوردیگرکی قیادت میں موضع جلبئی کے عوام کاعیدکی چاندرات کوبجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تورڈھیراڈہ میں مین جہانگیرہ صوابی روڈ چارگھنٹے بلاک رکھی،عیدپراپنے گھرآنے والے مسافروں اوربعض گاڑیوں میں مریضوں کو بھی جبکہ گھروں سے باہرتورڈھیرشہرکے لوگوں کو بھی یرغمال بناکر گھرجانے سے روکتے ہوئے رات تورڈھیر اڈہ میں گزارنے پرمجبورکیاگیا، مشتعل مظاہرین کا تورڈھیرشہرکے عوامی اورسرکاری املاک پربھی دھاوا، مظاہرین میں چندشرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ اورتوڑپھوڑ سے تورڈھیرشہرکے شہریوں کے املاک اوربجلی ٹرانسفارمرکاستیاناس کردیا، اے سی لاہور گوہر خان کا تحصیل ناظم سہیل خان،ڈی ایس پیز صوابی وسرکل لاہور اظہار شاہ خان اورپشم گل خان کے ہمراہ مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کے بعد مشتعل ڈنڈابردارمظاہرین شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے منتشر ہوئے۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفضل الٰہی کاکہنا تھا کہ جب تک تحصیل لاہور کے ملحقہ گاؤں جلبئی پرناجائز بجلی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرانے کا ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ نہیں کیا جاتا تب تک ہم سڑک بلاک رکھتے ہوئے عید بھی یہی سڑک پر منائیں گے چاہے اس میں عیدکی تین دنوں کے بجائے تین مہینے ہی کیوں نہ گزرے انکایہ بھی کہنا تھا کہ میں اسلام آباددھرنامیں عمران خان کیساتھ کنٹینرپرچارماہ بغیر کچھ کھائے پیئے اورسونے کے گزار کر سڑکوں پر راتیں گزارنے کا عادی ہوچکا ہوں چنانچہ اے سی لاہور گوہرخان نے انکے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے انہیں تحریری طور پر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی لکھ کر دیدی تاہم اگلے روز واپڈاکے مجازضلعی آفیسر ایکس ای ین ٹو صوابی کیساتھ میٹنگ رکھتے ہوئے مظاہرین کی قیادت کو بھی صوابی میں طلب کیا واضح رہے کہ مظاہرہ کے دوران تورڈھیرشہر کے تمام داخلی راستوں کو بندکئے رکھا گیا تھا اورپیدل چلنے والوں کے علاوہ کسی بھی سواری پہ جانے والوں کو زبردستی روک دیا جاتا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر