ڈیرہ‘ عید الفطر کے موقع پر دریائے سندھ روڈ کو عوام کیلئے چار سال بعد کھول دیا گیا

ڈیرہ‘ عید الفطر کے موقع پر دریائے سندھ روڈ کو عوام کیلئے چار سال بعد کھول ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)عید الفطر کے موقع پر دریائے سندھ روڈ کو عوام کیلئے چار سال بعد کھول دیا گیا ،سول سوسائٹی کا دریائے سندھ روڈ کھولنے پر پاک فوج کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے دریائے سندھ روڈ کو عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا ہے یہ روڈ 2013میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر بند کیا گیا جو چار سال بعد کھول دیا گیا ہے شہری موسمیات روڈ سے آکر دریائے سندھ روڈ پر جا سکتے ہیں اور پھر واپسی بھی اسی روڈ سے ہورہی ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے دریائے سندھ روڈ کھلنے کے بعد دریائے سندھ کا رخ کیا سول سوسائٹی نے دریائے سندھ روڈ کھولنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -