ڈیرہ میںآر پی او کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ

ڈیرہ میںآر پی او کا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر سید فدا حسن شاہ کا عید الفطر کے پہلے روز جنوبی وزیرستان سے ملحقہ چودھوان ،درابن اور کلاچی کی پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ،پولیس جوانوں کو عید کی مبارکباد اوران میں مٹھائی تقسیم کی ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے پہلے روز ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فدا حسن شاہ نے عید ملنے کیلئے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ چودھوان چیک پوسٹ،درابن چیک پوسٹ اور کلاچی چیک پوسٹ کا دورہ کیا انہوں نے ڈیوٹی پر معمور پولیس جوانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے پولیس جوانوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔