ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں مہربان ولد کالا سکنہ قاضی کھوکھر اپنے بھائی 45سالہ رمضان اور 50سالہ بھابھی نسیمہ کے ساتھ روانہ تھے کہ گاؤں خان پور میں اچانک شوکت ولد مہربان ،حسن ولد شیر زمان سکنائے قاضی کھوکھر ،حسن ولد منیر اور نزر ولد بشیر سکنائے چاہ بیلی والا سامنے نمودار ہوئے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے رمضان اور اسکی بیوی نسیمہ جاں بحق ہوگئے جبکہ مہربان بچ گیا پہاڑ پور پولیس نے بچ جانے والے مہربان کی رپورٹ پر چار افراد کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اسی طرح دوسرے واقعے میں کچی پیر اصحاب میں ایک مسلح شخص نے رات ڈھائی بجے صادق نامی شخص کو اسکے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا مقتول کی بیٹی رخسانہ شاہین نے تھانہ پہاڑ پور میں اس واقعے کی دعویداری احسان ولد احمد گل سمیت گیارہ افراد پر کی ہے جنکے ساتھ انکے والد کا جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -