ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شہداقبرستان کا دورہ

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کا شہداقبرستان کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کہف لواریٰ اور رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے عید الفطر کے پہلے روز یاسین آباد کے شہداء قبرستان کا دورہ کیا اور شہید تحریک عظیم احمد طارق ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق ، ناصر حسین شہید،عارف حسین شہیداور دیگر حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، ٹاؤن آرگنائزر اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر