چارسدہ‘ ڈھکی میں انسداد پولیو ٹیکنیشن قتل

چارسدہ‘ ڈھکی میں انسداد پولیو ٹیکنیشن قتل

  

چارسدہ (بیور و رپورٹ) ڈھکی میں انسداد پولیو ٹیکنیشن قتل ۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے ۔ ایک شحص جاں بحق ایک زخمی ۔ دریائے کابل سے نامعلوم شحص کی نعش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندنی کے حدو د ڈھکی میں زبانی تکرار پر مبینہ ملزم نصر اللہ ولد اسرار نے فائرنگ کرکے انسداد پولیو ٹیکنیشن فرمان ولی ولد گل محمد کو قتل کر دیا ۔ دوسرے واقعہ میں سٹی تھانہ کے حدود ریلوے سٹیشن میں احتشام ولد خالد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے جمال اکبر ولد حسین شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ مجروح بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سٹی پولیس کو دریائے کابل سے نامعلوم شحض کی مسح شدہ نعش ملی جن کو شناخت کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -