ڈیرہ میں خاتون نے خودکشی کر لی

ڈیرہ میں خاتون نے خودکشی کر لی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گھریلو ناچاکی پر تحصیل پروآ کے گاؤں بالو ہزارہ میں پچاس سالہ خاتون نے زہریلی دوائی پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں گاؤں بالو ہزارہ میں پچاس سالہ سکینہ بی بی زوجہ افضل بلوچ نے گھر میں زہریلی دوائی پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ،خاندانی زرائع کے مطابق سکینہ بی بی نے گھریلو ناچاکی پر زہریلی دوائی پی کر خود کشی کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر