ڈی آئی عالم شنواری کا عید کے روز چارسدہ کا دورہ

ڈی آئی عالم شنواری کا عید کے روز چارسدہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈی آئی عالم شنواری کا عید کے روز چارسدہ کا دورہ ۔ ڈ ی آئی جی عید سے ایک روز پہلے چارسدہ پولیس کے شہید ہونے والے اے ایس آئی خان ولی شاہ کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔ ڈی آئی جی نے شہید پولیس آفیسر کی قربانی کو سراہا اور خیبر پختونخوا پولیس کی طر ف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ڈی آئی جی نے پولیس لائن چارسدہ میں پولیس جوانوں کے ساتھ اکٹھے کھانا کھایا اور ان کو عید کی مبارکباد دی ۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا حصوصی پیغام بھی پڑھایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عالم شنواری نے عید کے روز چارسدہ کا دورہ کیا اور ڈپی او چارسدہ سہیل خالد اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ عید سے ایک روز پہلے شہید ہونے والے چارسدہ پولیس کے سب انسپکٹر خان ولی شاہ کے گھر پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کی قربانی کوسراہا ۔ ڈی آئی جی نے شہید پولیس آفیسر کے کمسن بیٹے کو پیار کیا اور ان سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے احوال پوچھا ۔ ڈی آئی جی نے شہید کے خاندان کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے ہر قسم تعاون کا یقین دلا یا اور کہا کہ شہید خان ولی شاہ اور دیگر پولیس جوانوں کی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیگی ۔ بعد ازاں ڈی آئی جی عالم شنواری پولیس لائن چارسدہ گئے اور پولیس جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ ڈی آئی جی نے پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور خیبر پختونخوا کے شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی ۔اس موقع پرایس پی انو سٹی گیشن چارسدہ نذیر خان، ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چارسدہ علامہ اقبال خان، آر آئی پولیس لائن چارسدہ انسپکٹر فرہاد خان کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کی طرف سے پولیس جوانوں کو عید کی مبارکباد کا پیغام پڑھ کر سنا یا گیا ۔ آئی جی نے اپنے پیغام میں پولیس جوانوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بھوک وپیاس اور شدید گرمی کے باوجود پولیس افسران اور جوانوں نے ماہ صیام میں عوام کی حفاظت اور خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جو عین عبادت ہے ۔ آئی جی کی طرف سے پولیس حکام کی طرف سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے اور عوامی شغور اجا گر کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے یقینی اقداما ت کو سراہا ۔ آئی جی نے اپنے پیغام میں اس بات پرا طمینان اور خوشی کا اظہا ر کیا کہ پہلی بار چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواجس سے ثابت ہو رہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس قانون کی عملداری کے ساتھ معاشرتی برائیوں اور رویوں کو تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے ۔