اٹھارہ ہزاری ،بارش کے دوران جوہڑ میں نہاتے 5کم سن بچے ڈوب گئے

اٹھارہ ہزاری ،بارش کے دوران جوہڑ میں نہاتے 5کم سن بچے ڈوب گئے

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے نواحی علاقہ موضع فتح شاہ میں بارشی پانی میں نہانے والے پانچ بچے ڈوب گئے، عمر سات سے دس سال بتائی گئی ہیں۔ گزشتہ روز صبح یہاں کئی گھنٹے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے کھیت کھلیان پانی سے بھر گئے، شام پانچ بجے علاقہ فتح شاہ میں مقامی بھٹہ خشت کے قریب جمع ہونیوالے بارشی پانی میں علاقے کے کافی بچے کھیل کود اورنہانے میں مصروف تھے۔ اس دوران پانچ بچے غلطی سے پانی کے گہرے جوہڑ میں چلے گئے اور ڈوب جانے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ان بچوں میں مقامی رہائشی محنت کش محمد اسلم موچی کی دو بیٹیاں 9سالہ ثانیہ بی بی 7سالہ صائمہ7سالہ ضیاء الرحمان،10سالہ مصباح اور سالہ نعلین عباس شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بچوں کی لاشیں نکال ورثاء کے حوالے کر دیں۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی ۔حکومت نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بچے ڈوب گئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر