تالاش دیر لویر شدید طو فان و باد وباراں ،کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

تالاش دیر لویر شدید طو فان و باد وباراں ،کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

تیمرگرہ (نمائندہ پاکستان) تالاش دیر لویر میں شدید طو فان و باد وباراں ،کئی درخت جڑوں سے اکھڑ کر مین شاہراہ پر آگر ئے ،کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام معطل ،مختلف واقعات میں پا نچ افرادزخمی تفصیلات کے مطابق بد ھ کی شام وادی تالاش کے مختلف علاقوں میں شدید طو فان اور جکڑ کے سبب درجنوں درخت زمین سے اُ کھڑ گئے جبکہ بجلی کے پول گرنے سے علاقہ میں بجلی کے دوفیڈرزایکسپریس اور پی آئی ڈی سی پر بجلی فراہمی منقطع ہو گئی ہے ، ذرایع کے مطابق عملہ کمی کے سبب محکمہ واپڈ ا کو بجلی فراہمی میں کئی دن لگ سکتے ہے جس کے سبب واٹر سپلا ئی اسکیمں بند اور علاقہ میں پا نی کے بحران کا خد شہ پید ہوگیا ہے ،علاقہ مشران نے بجلی بحالی کے لئے اعلی حکام سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُ ٹھانے کی اپیل کی ہے دوسرے جانب چھتیں اُ ڑنے اور دیوار یں گر نے سمیت مختلف واقعات میں پا نچ افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول