مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا میں گراس روٹ لیول سے ڈھانچہ کھڑا کر رہی ہے :امیر مقام
پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خیبر پختونخوامیں گراس روٹ لیول سے مزیدمضبوط ڈھانچہ کھڑاکررہے ہیں،انشاء اللہ 2018کے عوامی جے آئی ٹی میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، نواز شریف اورملک کی ترقی کیخلاف ہرسازش کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پورن ہاؤس سنگوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتمام وفاقی محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے سائلین کے مسائل کوفی الفورحل کرنے کیلئے موقع ہی پراحکامات جاری کیں۔اس موقع پر سینکڑوں افرادنے دیگر مختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان بھی کیااوروزیراعظم محمد نواز شریف اور انجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کادشمن ہے اورصرف ون پوائنٹ ایجنڈے پرعمل پیراہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں رکاؤٹیں حائل ہوں اورملک میں افراتفری ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکاہے کہ وہ تبدیلی نہیں بلکہ اپنے لئے وزارت عظمیٰ کاجنگ لڑرہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے یونین کونسل رانیال کے علاقے امبیلہ سے شاہ پورجانے والی جیپ حادثے میں 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پرشدیدافسوس ورنج کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے اس موقع پردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندہ خاندان کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے اورزخمی کو جلد صحت یاب کرے۔