جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ ان سے جسٹس دوست محمدخان  نے حلف لیا ۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل کی عدم موجودگی کی وجہ سے جسٹس دوست محمد خان نے ان سے حلف لیا ۔اس موقع پر سینئر ججز اور وکلاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں