محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشن گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشن ...
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشن گوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں میں اضافے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)،خیبرپختونخوا، زیریں سندھ ، فاٹا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ترجمان مزمل حسین کے مطابق آج جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہالپور، ڈی جی خان ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، میرپورخاص، سانگھڑ)، مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سبی، قلات، کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جھنگ میں110، اسلام آباد (سیدپور 54، بوکرہ 32، زیروپوائنٹ 28)، لاہور (سٹی52، ائیرپورٹ21، پنجاب یونیورسٹی12)، ساہیوال49، راولپنڈی (چکلالہ 39، شمس آباد 06)، چکوال 34، سرگودھا (سٹی33، ائیرپورٹ25)، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نورپورتھل31، شورکوٹ30، کامرہ 25، سیالکوٹ (سٹی 24، ایئرپورٹ 20)، قصور 21، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، اوکاڑہ10، فیصل آباد 07، لیہ،جوہرآباد، ملتان06، منگلا، مری، خانپور05، ڈی جی خان01 ، سبی56، کوئٹہ 09، خضدار08، موہنجوداڑو36، سکرنڈ26، شہید بینظیر آباد24، لارکانہ10، سکھر04، حیدرآباد، روہڑی02، مالم جبہ17، کوہاٹ 14، میرکھانی12، کالام08 ، دروش05، چراٹ 04، پشاور 03، سیدوشریف 01، کوٹلی39، راولاکوٹ 12، گڑھی ڈوپٹہ 04، چلاس01 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -