بھارتی دراندازی کے بعد چین نے 300یاتریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

بھارتی دراندازی کے بعد چین نے 300یاتریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
بھارتی دراندازی کے بعد چین نے 300یاتریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے بعد چین نے 300یاتریوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

”بی بی سی“ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے تبت اور سکم کے درمیانی علاقے میں دراندازی کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث ہندو اور بدھ مت یاتریوں کو چین میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ہندو اور بدھ مت یاتری کی آمد پر پابندی کے حوالے سے سفارتی چینل کے ذریعے بھارت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے چینی الزامات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا گیاتاہم پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق دہلی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سِکم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔چین اور بھارت کا سرحدی علاقہ نتھو درہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے ہندو اور بدھ مت یاتری تبت میں یاترا کے لیے جاتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے انڈیا کو مطلع کر دیا ہے کہ بیجنگ دہلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حق میں ہے لیکن اپنی خودمختاری اور فوائد کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے بھارت اور چین کی سرحد 3488 کلو میٹر ہے جس میں سے سِکم کی سرحد 220 کلومیٹر طویل ہے۔