زیادتی کے بعد 12 سالہ لڑکا قتل، نعش نہر میں پھینک دی

زیادتی کے بعد 12 سالہ لڑکا قتل، نعش نہر میں پھینک دی
زیادتی کے بعد 12 سالہ لڑکا قتل، نعش نہر میں پھینک دی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) علی پور چٹھہ کے علاقہ کوٹ رسولپوریاں میں 45 سالہ وحشی درندے نے 12سالہ معصوم پھول کے ساتھ زیادتی کر کے قتل کر دیا، راجباہ سے نعش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ رسولپوریاں میں 45 سالہ مزارع محمد شفیق 20سال سے مقامی زمیندار کے ہاں ملازم تھا۔ وقوعہ کے روز وحشی درندہ محمد شفیق چند بچوں کو ڈیرہ پر لے گیا اور بعدازاں باقی ماندہ بچوں کو واپس بھیج دیا اور نیت میں شیطانی فتور آنے پر 12سالہ احمد فراز کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور پھر گلا دبا کر تھانہ کوٹ لدھے کے علاقہ پھیلوکی لین کے پاس راجباہ میں نعش پھینک دی۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق شک گزرنے پر والدین نے درندہ صفت شیطان شفیق کو پکڑ کر تھانہ علی پور چٹھہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ جہاں تفتیش کے بعد ملزم نے اپنا گھناﺅنا جرم تسلیم کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف