”بہاولپور حادثہ موٹر وے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوا “، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

”بہاولپور حادثہ موٹر وے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوا “، ابتدائی تحقیقاتی ...
”بہاولپور حادثہ موٹر وے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہوا “، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثہ موٹر وے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ہولناک سانحہ موٹروے پولیس نااہلی کی وجہ سے ہوا، حادثہ شفٹ تبدیلی کے وقت ہوا جب پہلی شفٹ چلی گئی تو دوسری شفٹ وقت پر نہیں پہنچی تاہم اگر بروقت موٹروے پولیس حادثے کے مقام کو سیل کردیتی تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا ۔” مقامی ایس ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ بھی جائے حادثہ پر ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے“۔

دوسری جانب آئل کمپنی شیل نے بھی اپنی ابتدائی رپورٹ اوگرا کو پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار آئل ٹینکر کراچی کی بندرگاہ سے وہاڑی جارہا تھا کہ اتوار کی صبح 6 بج کر 29 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے وقت ٹینکر کی رفتار 35 کلو میٹر فی گھنٹی تھی اور اس میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول تھا۔

ٹینکر اپنے مقررہ راستے پر جارہا تھا کہ اچانک اس کے عین آگے مسافر بس نے بریک لگائی، ٹکراﺅ سے بچنے کےلئے ڈرائیور نے ٹینکر کو دوسری سائیڈ پر موڑا جس سے ٹینکر الٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر الٹنے سے سارا آئل بہنا شروع ہو گیا اور مقامی آبادی نے اسے بالٹیوں، ڈبوں اور دیگر برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا۔ مقامی انتظامیہ کی کوشش کے باجود لوگ حادثے کے مقام سے نہیں ہٹے کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

مزید :

ملتان -