غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

 غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل
 غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت 3 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد میں مختلف واقعات میں غیرت کے نام پر2خواتین سمیت 3افراد کو قتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ محراب کھوسو میں ایک خاتون اور نوجوان کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ ایک اور واقعے میں جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود قصبہ شیران پور میں ایک خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ تاجو دیرو تھانہ پولیس کے مطابق ایک شخص مہر اللہ نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا ہے اور فرار ہوگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -