چین نے 10 ہزار ٹن وزنی تباہ کن بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

چین نے 10 ہزار ٹن وزنی تباہ کن بحری جہاز سمندر میں اتار دیا
چین نے 10 ہزار ٹن وزنی تباہ کن بحری جہاز سمندر میں اتار دیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے جدید ترین تباہ کن بحری جہاز سمندر میں اتار دیا ۔

”ہندوستان ٹائمز“کے مطابق چینی نیوی نے امریکہ ، چاپان اور بھارت جیسی بحری طاقتوں کے مقابلے اپنا جدید ترین اور تباہ کن بحری جہاز”دی ٹائپ 055“متعارف کرا دیا ۔جہاز کا وزن 10ہزار ٹن ہے جسے شنگھائی کے جیا گان شپ یارڈ سے سمندر میں اتارا گیا ہے۔

چینی بحریہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین تباہ کن جہاز پر ائیر ڈیفنس کا نظام‘ میزائل شکن میزائل‘ آبدوزوں کو نشانہ بنانے والے میزائل اور بحری جہازوں کو تباہ کرنے والے آلات نصب ہیں۔ چین کی خبررساں ایجنسی زنہواکے مطابق تباہ کن جہاز بحریہ کو جدید بحری قوت بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

چین اس قسم کے مزید جہاز بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔”جہاز کی لانچنگ اس بات کی علامت ہے کہ تباہ کن بحری جہازوں کی ہماری قومی ترقی نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے “۔

اعلامیہ کے مطابق ”دی ٹائپ 055“ دیگر چینی تباہ کن بحری جہازوں کے مقابلے زیادہ بڑا ہے جو چینی دفاعی صنعتوں کی تیزی سے ترقی کی علامت ہے۔ اس سے قبل چین نے اپریل کے دوران پہلا ایئر کرافٹ متعارف کرایا تھا جسے مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کیا گیا تھا جس کا ماڈل یوکرینی ماڈل سے ملتا جلتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -