دبئی کے وزٹ ویزا کی آڑ میں جرمنی جانے والے 12 غیرمسلم پاکستانی گرفتار

دبئی کے وزٹ ویزا کی آڑ میں جرمنی جانے والے 12 غیرمسلم پاکستانی گرفتار
دبئی کے وزٹ ویزا کی آڑ میں جرمنی جانے والے 12 غیرمسلم پاکستانی گرفتار

  

 لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے دبئی کے ویزٹ ویزا کی آڑ میں جرمنی جانے کی کوشش کرنیوالے 12 افراد کے گروپ کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا تمام قادیانی ہیں اور پاکستان سے پہلی بار باہر جا رہے ہیں۔ الگ الگ پوچھ گچھ کے دوران ایک نوجوان نے تسلیم کر لیا وہ دبئی ’’بھجوائے‘‘ جا رہے ہیں اور وہاں سے انہیں امیر نامی ایجنٹ لیبیا بھجوائے گا جس پر تمام گروپ کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے لیبیا کے 18 جعلی ویزا سٹیکر برآمد ہوئے۔ ان ویزا سٹیکر کو ان افراد کے پاسپورٹوں پر چسپاں کرکے انہیں دبئی سے لیبیا لے جایا جاتا اور پھر کشتیوں کے ذریعے سمندر پار اٹلی پہنچا کر غیرقانونی طور پر جرمنی پہنچایا جاتا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق ملزموں نے بتایا انہوں نے جرمنی جانے کیلئے ربوہ کے تین ایجنٹوں بلال‘ عاطف گجر اور دالفتوح کے رہائشی نفیس کو 9-9 لاکھ روپے دئیے تھے۔ 12 افراد میں ایجنٹ نفیس کا اپنا بیٹا اور بلال ایجنٹ کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔ ملزموں کو تھانہ پاسپورٹ سرکل کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ سرکل چودھری احمد کی ہدایات پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں ایجنٹوں بلال‘ نفیس اور عاطف گجر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں ربوہ روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید :

لاہور -