لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار کے گن مین نے چار پائی بچھانے پر ساتھی کو قتل کر دیا

لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار کے گن مین نے چار پائی بچھانے پر ساتھی کو قتل کر دیا
لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار کے گن مین نے چار پائی بچھانے پر ساتھی کو قتل کر دیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی ایم این اے کے گن مین نے ساتھی محافظ پر گولیاں برسا دیں ۔

دنیا نیوز کے مطابق لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار کے گن مین نے ڈیرے پر اپنے ہی ساتھی کو معمولی تلخ کلامی پر گولیوں سے چھلنی کر دیا اور فرارہو گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ جھنگ روڈ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے دھاندرہ میں پیش آیا جب چار پائی بچھانے پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار کے محافظوں میں تلخ کلامی ہوئی اورمعاملہ فائرنگ تک پہنچ گیا ۔گن مین جمیل نے فائرنگ کر کے ساتھی اہلکار زاہد کو قتل کیا اور پھر فرار ہو گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق رحیم یارخان سے ہے جبکہ ملزم جمیل کا تعلق گجرات سے بتایا گیا ہے جس کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد اس کی گرفتاری بھی عمل میں آجائے گی ۔

مزید : فیصل آباد