جیو کھیلوپاکستان میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیتنے والے شعیب اختر نے نئے انداز میں ٹی وی پر آنے کے لیے نیا روپ دھارنے کی تیاری شروع کردی ، ایسا کام کرنے لگے کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

جیو کھیلوپاکستان میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیتنے والے شعیب اختر نے ...
جیو کھیلوپاکستان میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیتنے والے شعیب اختر نے نئے انداز میں ٹی وی پر آنے کے لیے نیا روپ دھارنے کی تیاری شروع کردی ، ایسا کام کرنے لگے کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے انعامی پروگرام جیو کھیلو پاکستان میں اپنے میزبانی کے فن سے مداحوں کے دل جیت لیے تاہم اب انہوں نے مسلسل میڈ یا پر نظر آنے والی شخصیت بننے کے بعد اپنا وزن کم کرنے پرتوجہ دینا شروع کردی ہے ۔
تفصیل کے مطابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہو کر دو بارہ ایکسر سائز شروع کردی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے ٹریننگ شروع کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایکسر سائز کے دوران دوڑنے اور سائیکلنگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔شعیب اختر نے خوشی کے ساتھ بتا یا کہ  وہ تیزی کے ساتھ اپنا وزن کم کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شعیب اختر کی میڈ یا پر مصروفیات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور انہیں میزبانی کے لیے مختلف چینلز کی جانب سے پیشکشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

مزید :

کھیل -