معروف موبائل ایپ ٹروکالر میں اہم تبدیلی، ایسا فیچر شامل کردیا گیا جس کی صارفین کو اشد ضرورت تھی

معروف موبائل ایپ ٹروکالر میں اہم تبدیلی، ایسا فیچر شامل کردیا گیا جس کی ...
معروف موبائل ایپ ٹروکالر میں اہم تبدیلی، ایسا فیچر شامل کردیا گیا جس کی صارفین کو اشد ضرورت تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف موبائل ایپ Truecallerنے ٹروکالر ایپ میں نئے میسجنگ اور ایس ایم ایس بلاکنگ فیچربھی شامل کردیئے ہیں، اب آپ Truecaller کے ذریعے کوئیک فلیش میسجز بھی بھیج سکتے ہیں،نیا فیچر متعارف ہونے کے بعد آپ کال کرنے یا پورا ٹیکسٹ میسج لکھنے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو کسی بھی ٹروکالرصارف کے نام کے سامنے تھنڈر بولٹ کے نشان پر کلک کرنا ہے ،آپ کے کال لاگ یا T9سرچ میں اور آپ بھیج سکتے ہیں ایک کوئیک میسج جیسا کہ ’راستے میں ہوں’ یا بھیج سکتے ہیں اپنی لوکیشن بھی ۔


زندگی بدل دینے والے واقعات لمحے بھر میں رونما ہوسکتے ہیں اور ایسے میں رابطہ بھی براہ راست اور تیز ترین ہوناچاہیے ، فلیش میسجنگ پہلے سے تیار شدہ میسجز کا نیا طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں یافیملی کو پل بھر میں بتاسکتے ہیں کہ آپ کسی مشکل میں ہیں ، آپ راستے میں ہیں ، اپنی لوکیشن بتاسکتے ہیں یا یہ کہ آپ اپنی منزل پر پہنچ گئے ہیں ، یا صرف آپ ایک ایموجی بھیج کر بتاسکتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہیں۔
ٹروکالر نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فلیش میسجز کے لیے ڈارک تھیم بھی شامل کردیا ہے ۔
فلیش مسیجنگ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایس ایم ایس کریڈٹ استعمال نہیں کرتا،اگرچہ آپ کو ڈیٹایا وائے فائے کنکشن کی ضرورت ہوگی، جب آپ فوری رابطہ کرنا چاہیں تو فلیش میسجنگ ایک شاندار متبادل ہے ۔


فلیش میسجنگ کے ساتھ ٹروکالر نے اینڈرائیڈ ایپ کا مکمل طورپر نیا ڈیزائن بھی متعارف کرادیا اور ساتھ ہی ایس ایم ایس بلاکنگ فیچر بھی جو نہ صرف تمام سپیم میسجز کو روکتا ہے بلکہ آپ کو فوری طور یہ بھی بتاتا ہے کہ کون آپ کو میسجز بھیج رہاہے ، دنیا بھر میں بھیجے جانیوالے تمام میسجز میں سے تقریباً 15فیصد سپیم میسجز ہوتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق سال بھر میں سواکھرب سپیم میسج بھیجے جاتے ہیں۔
ٹروکالر کے ذریعے آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ کون آپ کو کال کرسکتاہے ، اگرآپ کا فون نمبران کی فون بک میں محفوظ نہ بھی ہو، اس کے ذریعے آپ ٹیلی مارکیٹنگ کرنیوالوں کی جانب سے آنیوالے ایس ایم ایس اور کالز کو بھی بلاک کرسکتے ہیں۔
ٹروکالر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پلیز وزٹ کریں
https://www.truecaller.com/

یا آپ مقبول پلیٹ فارمز اینڈرائیڈ  یا  iOS کے ذریعے ٹروکالر ایپ مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
ٹروکالرسے متعلق
لوگ ٹروکالر کا استعمال دوسروں سے آگے رہنے کے لیے کرتے ہیں، یہ انہیں بتاتاہے کہ کون ان سے رابطہ کررہاہے اور اس کے ذریعے ان چاہی کال اور میسجز کو بلاک کرکے صرف ان پر توجہ دی جاسکتی ہے جن کی آپ کے لیے اہمیت ہے ۔
کمپنی منفرد خدمات کا ایک مجموعہ فراہم کرتی ہے جیساکہ کالرآئی ڈی بتانے والا ڈائلر، سپیم ڈیڈکشن ، میسجنگ اور بہت کچھ ، ٹروکالر کا مشن ابلاغ کو محفوظ اور تیز بنا کر ہرجگہ اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے ۔ اس کمپنی کی بنیاد 2009ء میں ایلان مامیدی اورنامی زرنگھلم نے رکھی اور اس کا ہیڈ کوارٹر سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں ہے ۔ اس کے سرمایہ کاروں میں سیکیویا کیپیٹل ، اٹامکو اور کلینر پرکنز، کافیلڈبائیرزشامل ہیں ۔
مزید معلومات کے لیے پلیز رابطہ کیجئے
press@truecaller.com