جراثیم مارنے والے صابن سے ہوشیار، یہ آپ کی صحت کیلئے اچھانہیں بلکہ بہت برا ہے لیکن کیوں؟جانئے

جراثیم مارنے والے صابن سے ہوشیار، یہ آپ کی صحت کیلئے اچھانہیں بلکہ بہت برا ہے ...
جراثیم مارنے والے صابن سے ہوشیار، یہ آپ کی صحت کیلئے اچھانہیں بلکہ بہت برا ہے لیکن کیوں؟جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ انٹی بیکٹیریل صابن یا سوپ سے ہاتھ دھو کراور نہاکرسمجھتے ہیں تو آپ غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی اشیاء فائدہ دینے کی بجائے نقصان دیتی ہیں۔

حال ہی میں Environmental Health Perspectivesرسالے میں شائع ہونی والی تحقیق میں 200سے زائد سائنسدانوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ انٹی بیکٹیریل اشیاء انسان کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان دیتی ہیں اور ان کی وجہ سے صحت کے ساتھ ماحول کے بھی نسگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ان اشیاء میں شامل کیمیکلز جیسے ’ٹریکلوسن‘ اور ’ٹریکلوکاربن‘ کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام صابن اور انٹی بیکٹیریل صابن میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ان کاکہنا ہے کہ ان اجزاء کی وجہ سے انسان کے اینڈوکرائن گلینڈ متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ’’ان اجزاء کی وجہ سے جنسی ہارمونز اور سپرمز پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے۔‘‘ سائنسدانوں کا اتقاق تھا کہ کسی بھی صابن کو ہاتھ صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

مزید : تعلیم و صحت