چیمپینز ٹرافی کے دوران لندن میں سرفراز احمد کی اپنی اہلیہ سے شدید لڑائی ہو گئی ،بھابھی نے پروگرام کے دوران بھانڈا پھوڑا تو کپتان بھی شرم سے پانی پانی ہو گئے لیکن پھر سیفی بھائی نے جھگڑے کی ایسی وجہ بتا دی کہ بھابھی بھی مان گئیں

چیمپینز ٹرافی کے دوران لندن میں سرفراز احمد کی اپنی اہلیہ سے شدید لڑائی ہو ...
چیمپینز ٹرافی کے دوران لندن میں سرفراز احمد کی اپنی اہلیہ سے شدید لڑائی ہو گئی ،بھابھی نے پروگرام کے دوران بھانڈا پھوڑا تو کپتان بھی شرم سے پانی پانی ہو گئے لیکن پھر سیفی بھائی نے جھگڑے کی ایسی وجہ بتا دی کہ بھابھی بھی مان گئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز بن کر وطن واپس لوٹنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدایونٹ کے دوران اپنی اہلیہ سے جھگڑ پڑے ،خوش بخت سرفراز نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بھانڈا پھوڑا تو کپتان شرم سے پانی پانی ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام ”سکور“میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خوش بخت  سرفراز نے بتا یا کہ چیمپینز ٹرافی کے ایونٹ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم پر دباﺅ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا ایسی صورتحال میں سرفراز احمد بھی پریشان تھے اور اسی دوران مجھے بھی بہت زیادہ ڈانٹ پڑی ۔اس بات پر ہنستے ہوئے سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ میدان میں کھلاڑی شکایت کرتے ہیں اور اب آپ بھی شکایت کر رہی ہیں تو سرفراز نے آپ کو کیوں ڈانٹا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے خوش بخت سرفراز نے کہا کہ میں اپنے لیے سرفراز احمد سے وقت مانگتی تھی جس پر سرفراز احمد سے ڈانٹ پڑی ۔یحییٰ حسینی نے پھر سوال کیا کہ بیرون ملکوں دوروں کے دوران کھلاڑی بیویوں کو ٹائم کیسے دے سکتے ہیں ؟اس پر جواب دیتے ہوئے سرفراز کی اہلیہ نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ کھلاڑی گھروں پر نہیں ہوتے تو ہم خود ان سے ملنے چلی جاتی ہیں ،ویسے بھی سرفراز احمد شاپنگ پر نہیں جاتے ،انہیں یا تو بھگا لو یا پھر بٹھا لو ۔اس موقع پر سرفراز احمد پہلے تو شرم سے پانی پانی ہو کر ہنسے لیکن پھر بتا یا کہ ہم لوگوں پر پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے ایونٹ کے دوران ٹیم میٹنگز اور پریکٹس سیشن کی وجہ سے اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ کہیں شاپنگ پر جا یا جا سکے ۔کپتان نے کہا کہ بیگم کی شکایت بجا ہے لیکن ہمیں اپنے کام کو وقت دینا ہوتا ہے ۔

مزید : کھیل