سانحہ بہاولپور کے بعد ایک اور آئل ٹینکر کو حادثہ ، مقامی افراد پٹرول جمع کرنے کیلئے برتن اٹھا لائے

سانحہ بہاولپور کے بعد ایک اور آئل ٹینکر کو حادثہ ، مقامی افراد پٹرول جمع کرنے ...
سانحہ بہاولپور کے بعد ایک اور آئل ٹینکر کو حادثہ ، مقامی افراد پٹرول جمع کرنے کیلئے برتن اٹھا لائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور آئل ٹینکر حادثے میں 172افراد کی ہلاکت کے بعد بھی لوگوں نے سبق نہ سیکھا ، سوشل میڈیا پر اسی قسم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں لوگ ٹریفک حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے بہنے والا پٹرول بھرنے میں مصروف ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عید سے ایک روز قبل احمد پور شرقیہ میں الٹنے والے آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد اسی قسم کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں لوگ کراچی سے حیدر آباد جانے والی موٹر وے پر آئل ٹینکر سے گرنے والا پٹرول بھرنے میں مصروف ہیں ۔

شیل کمپنی کا آئل ٹینکر کراچی سے حیدر آباد جا رہا تھا کہ موٹر وے پر ٹرک کیساتھ تصادم کے بعد اس میں سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا جسے دیکھ کر مقامی افراد نے برتن اٹھائے اور آئل ٹینکرسے بہنے والا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کے نتائج جانتے ہوئے بھی لوگ کئی گھنٹوں تک آئل ٹینکر سے بہنے والا پٹرول جمع کرتے رہے اور اس دوران انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی جائے حادثہ پر آنے کی زحمت تک نہیں کی ۔ لوگوں نے اپنے برتن تو کیا ڈرم تک پٹرول سے بھر ے تاہم خوش قسمتی سے اس دوران کوئی حادثہ رونما نہیں ہو ا۔

اس سے قبل عید سے ایک روز پہلے بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے سے بہنے والا پٹرول جمع کرنے کیلئے آئے لوگ اس وقت جھلس کر جاںبحق ہوئے تھے جب آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگنے سے دھماکا ہوا اور اب تک اس ہولناک حادثے کے باعث 172افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے بیشتر کی شناخت تک نہیں کی جا سکی۔

مزید :

حیدرآباد -