ایشوریا رائے ” فینی خان“میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی

ایشوریا رائے ” فینی خان“میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی
ایشوریا رائے ” فینی خان“میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سترہ سال بعد انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور فلم میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی ۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشوریا رائے اپنی آنے والی فلم “ ’فینی خان“ میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی ، اس فلم میں انکے ہیرو انیل کپور ہونگے ۔ دونوں 17سال سال بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

دونوں اداکار آخری مرتبہ فلم ”ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ ‘میں نظر آئے تھے، اور اب ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی فلم میں اکھٹے ہورہے ہیں۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایک 17 سالہ ابھرتے ہوئے گلوکار کی زندگی کو پیش کیا جائے گا، جس کے والد اپنے ملک کی ایک کامیاب گلوکارہ کو اغواءکرلیں گے۔ فلم میں ایشوریا گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئیں گی اور انہیں انیل کپور اغواءکرلیں گے۔

اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انیل کپور بھی چند گانے گنگناتے نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -