معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ عرب بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہو گئیں

معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ عرب بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہو گئیں
معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ عرب بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہو گئیں

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف امریکی گلو کارہ ریحانا بھی عرب بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہو گئی،تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ۔

تفصیل کے مطابق ریحانہ کی نجی زندگی کے حوالے سے اس وقت میڈ یا پر بہت بحث ہو گئی جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ گلوکارہ ایک شخص کے ساتھ سوئمنگ پول میں نہا رہی ہیں ۔اس تصویر کے سوشل میڈ یا پر وائرل ہوتے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی دنیا پر تہلکہ مچ گیا اور ہر کوئی تجسس کرنے لگا کے گلو کارہ کے ساتھ تصویر میں موجود شخص کون ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ”دی سن “ کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا شخص سعودی عرب کا بزنس مین ہے جس کا نام حسن جمیل ہے جو دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہے ۔حسن علی خاندان کے کاروبار میں ڈپٹی صدر اور وائس چیئر مین ہیں اور ان کے خاندان کی کمپنیاں بہت زیادہ کامیاب ہیں جبکہ سعودی عرب میں ٹیوٹا کی ڈسٹری بیوشن بھی اسی خاندان کے پاس ہے ۔حسن علی کے خاندان کے کل اثاثوں کی مالیت 1.5بلین ڈالر ہے ۔گلو کارہ ریحانا نے حسن علی سے اپنے رشتے کو پہلے چھپا کر رکھا لیکن رواں سال جنوری سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پبلک مقامات پر بھی جاتے رہتے ہیں ۔ر یحانا نے اپنے دوستوں کو بتا یا ہے کہ وہ حسن علی سے پیار کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ جیکسن بھی قطری ارب پتی بزنس مین کے عشق میں مبتلا ہو گئیں تھیں اور دونوں کے درمیان شادی بھی ہوئی تھی جو زیاد ہ عرصہ نہ چل سکی ۔

مزید :

عرب دنیا -