عوام حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ,پانا مہ چورحکمران کسی صورت بچ نہیں پائیں گے، انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا :اعجازچوہدری

عوام حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ,پانا مہ چورحکمران کسی صورت بچ نہیں پائیں گے، ...
عوام حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ,پانا مہ چورحکمران کسی صورت بچ نہیں پائیں گے، انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا :اعجازچوہدری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  پنجاب کے سابق صدر اور سینئررہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پانا مہ چورحکمران کسی صورت بچ نہیں  پائیں گے، یہ سارے کریمنل ہیں اور اسی لیے انکی کریمنل انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے، انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا ، پانامہ چور ٹولہ اپنے انجام کو پہنچے گا ، تحریک انصاف کا قوم سے وعدہ ہے کہ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔

 پی پی 153کے رہنما امجد خان کی طرف سے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی نے اپنی گاڑی کے نیچے ڈیوٹی پر معمور ٹریفک اہلکار کو کچل ڈالا اور اب نام نہاد صلح کا ڈرامہ کر کے اپنے آپ کو بچا رہے ہیں ،کوئی مجرم کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو ؟ وہ قانون سے بالاتر نہیں ،دیت کے قانون کا اس طریقے کار سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اے سی زیارت کس حیثیت سے لواحقین کے پاس گئے ؟ سپریم کورٹ کا از خود نوٹس لینا خوش آئند عمل ہے ، شریعت کی روح سے یہ قتل عمد ہے ،انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اعجا زاحمد چوہدری نے  کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل میں عام آدمی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں جبکہ ملکی قوانین انہیں ملنے کی اجازت دیتے ہیں،موجودہ حکمرانوں نے اپنے آپ کو مظلوم شو کرنے کے لئے ایک تصویر سامنے آنے پر ہنگامہ کھڑ ا کر دیا تھا ،آج حکمرانوں کا دوہرا معیار عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کرنے ساتھ اپنا غلام بنا رکھا ہے ،نام نہاد ترقی کے دعوی جھوٹ کا پلندہ ہیں، عوام حکمرانوں کی اصلیت جان چکے ہے ۔

مزید :

لاہور -