لائنل میسی نے اپنی دیرینہ دوست انتونیلا روکوزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

لائنل میسی نے اپنی دیرینہ دوست انتونیلا روکوزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا
لائنل میسی نے اپنی دیرینہ دوست انتونیلا روکوزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیونس آئرس(این این آئی) دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر لائنل میسی نے اپنی دیرینہ دوست انتونیلا روکوزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

چیمپینز ٹرافی کے دوران لندن میں سرفراز احمد کی اپنی اہلیہ سے شدید لڑائی ہو گئی ،بھابھی نے پروگرام کے دوران بھانڈا پھوڑا تو کپتان بھی شرم سے پانی پانی ہو گئے لیکن پھر سیفی بھائی نے جھگڑے کی ایسی وجہ بتا دی کہ بھابھی بھی مان گئیں
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی 30 جون کو ارجنٹائن کے پسماندہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔ میسی کے مداح حیران ہیں کہ انہوں نے اپنی شادی کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیوں کیا جو جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور وہاں ڈرگ گینگ سرگرم ہیں۔لائنل میسی کی شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے 260 کے قریب اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں پاپ سٹار شکیرا اور ان کے شوہر سمیت دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ لائنل میسی نے شادی کا انتظام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی کھانے تیار کریں کیوں کہ انہیں ارجنٹائن کے روایتی کھانے بہت پسند ہیں۔میسی کی شادی کی تقریب کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں اسرائیلی ماہرین پر مشتمل پرائیوٹ ٹیم کے سپرد کی گئی ہے جو ماضی میں بھی میسی سیکیورٹی فراہم کرتی آئی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے 155 صحافیوں کو تقریب کی کوریج کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں تاہم انہیں سختی سے بتادیا گیا ہے کہ انہیں تقریب میں موجود مہمانوں تک رسائی نہیں دی جائیگی۔

مزید :

کھیل -