اسرائیلی ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی سوشل میڈیا پرگردش کرتی تصویر ، سعودی حکام نے سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

اسرائیلی ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی سوشل میڈیا پرگردش کرتی تصویر ، سعودی ...
اسرائیلی ایئرپورٹ پر سعودی طیارے کی سوشل میڈیا پرگردش کرتی تصویر ، سعودی حکام نے سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیو الی اپنے قومی ایئر لائن کے طیارے کی تصویرجس میں اس کا ایک جہاز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر کھڑا ہے ، اس کو جعل سازی قرار دیتے ہوئے مستر د کردیا۔

فلپائن میں قومی ترانہ گرم جوشی کیساتھ نہ پڑھنے والوں کیلئے سزا کا قانون منظور

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئر لائن کمپنی کے ترجمان عبدالرحمان الطیب کا کہنا تھا کہ بہت سے گروہ سوشل میڈیا پر بے نام اکاونٹس اور غلط ناموں کیساتھ افواہیں ، جھوٹ اور مبالغہ آرائی پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں جس کا مقصدقومی علامت سعودیہ کی ہوائی کمپنی کو نقصان پہنچانا اور بدنام کرنا ہے لیکن کچھ لوگ بد قسمتی کیساتھ بغیر کسی تصدیق کے ایسی پوسٹ پر ری ٹویٹ کردیتے ہیں اور اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں جبکہ ان لوگوں کو قانون کے تحت سزابھی دی جاسکتی ہے۔ عبدالرحمان الطیب نے کسی کا نام نہیں کیا لیکن سعودی قارئین ان کی جانب سے ’گروہوں‘ کو ہمسایہ ملک قطر کے حمایتوں کے طور پر بیان کیے گئے اشارے کو سمجھ سکتے ہیں، جو سوشل میڈیا پر سعودی عرب کی جانب سے قطر کے ساتھ قطع تعلق کے خلاف مہم جاری کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کی عرب اتحادی قطر پر دہشت گرد گروہوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور حریف ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں جبکہ یہ تصویر دراصل خبررساں ادارے روئٹرز کی ہے، جس میں ہوائی اڈے پر اسرائیل کی قومی ہوائی کمپنی ال عال کے ایک جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے۔سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان غیررسمی روابط کے بارے میں خاصے حساس رہتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -