انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا:گنگولی

انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا:گنگولی
انیل کمبلے اور کوہلی تنازع کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا تھا:گنگولی

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ موجودہ قائد ویرات کوہلی اور سابق کوچ انیل کمبلے کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا۔

لائنل میسی نے اپنی دیرینہ دوست انتونیلا روکوزو سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی نے کہاکہ کمبلے اور کوہلی کے تنازع سے زیادہ بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، گنگولی نے واضح کیا کہ کمیٹی کا کام ایسے شخص کو تلاش کرناہے جوکہ بھارت کو میچز جتوا سکے۔واضح رہے کہ گنگولی اسی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر ہیں جس نے کمبلے کو گذشتہ برس ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور اب نئے کوچ کی تلاش کا کام بھی اسی کمیٹی کو ہی سونپا گیا ۔

مزید :

کھیل -