عورت نے جیسے ہی بچے کو جنم دیا ، پولیس نے گرفتار کرلیا، یہ کس کا بچہ تھا؟جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

عورت نے جیسے ہی بچے کو جنم دیا ، پولیس نے گرفتار کرلیا، یہ کس کا بچہ تھا؟جان ...
عورت نے جیسے ہی بچے کو جنم دیا ، پولیس نے گرفتار کرلیا، یہ کس کا بچہ تھا؟جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(نیوز ڈیسک) مغربی معاشرہ حیا اور اخلاقیات کی پابندیوں سے تو آزاد ہو ہی چکا تھا لیکن ان کی بے راہروی اب کہاں پہنچ چکی ہے اس کا انداز امریکا میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعے سے کیا جا سکتا ہے کہ جسے جنسی حیوانیت کے سوا کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔
میل آن لائن کے مطابق پولیس نے فلوریڈا شہر سے ایک 25 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جو ایک 11سالہ بچے کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے نتیجے میں اس کے بیٹے کی ماں بن گئی ہے۔ دونوں کا تعلق فلوریڈا شہرکے علاقے ہلزبروکاﺅنٹی سے ہے اور گرفتار ہونے والی خاتون کا نام مریسہ ماﺅری بتایاگیاہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان تعلق کے واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کو جونہی اس معاملے کی خبرہوئی تو تفتیش کا آغاز کر دیا گیا تھا اور بالآخر منگل کے روز مریسہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمہ کی گرفتاری کے بعد اس کے بچے کو ایک ذمہ دارشخص کی تحویل میں دے دیاگیا ہے۔ بچے کے کمسن باپ کا نام قانونی وجوہات کی بناءپر خفیہ رکھاگیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -