عید الاضحی کب ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان ہوگیا

عید الاضحی کب ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان ہوگیا
عید الاضحی کب ہوگی ؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان ہوگیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ عیدالفطر کی خوشیاں منانے میں مگن ہیں تو ذرا وقفہ لے کر یہ بھی جان لیجئے کہ عیدالاضحٰی کب آ رہی ہے۔ مصدر نیوز کی رپورٹ کے مطابق غالب امکان ہے کہ عیدالاضحی یکم ستمبر2017ءبروز جمعتہ المبارک کو ہوگی۔

ماہرفلکیات و موسمیات ابراہیم الجروان کے مطابق ذوالحج کے مبارک مہینے کا آغاز 23اگست کو متوقع ہے۔ ذوالحج کا چاند پیدائش کے بعد غروب آفتاب کے 35منٹ بعد تک دیکھاجاسکے گا۔ ماہ ذوالحج کاآغاز 23اگست کو ہوا تو وقوف عرفات 31اگست کو ہوگا اور اس سے اگلے روز عید ہوگی ۔

مزید : عرب دنیا