ہالی وڈ میں چھوٹے رول نہیں کروں گا: نواز الدین صدیقی

ہالی وڈ میں چھوٹے رول نہیں کروں گا: نواز الدین صدیقی
ہالی وڈ میں چھوٹے رول نہیں کروں گا: نواز الدین صدیقی

  

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے معروف اداکارنوازالدین نے کہا ہے کہ اچھے کردار ملیں تو ہالی وڈ کے بارے میں سوچ سکتا ہوں لیکن باقی فنکاروں کی طرح چھوٹے رول نہیں کروں گا۔

ایشوریا رائے ” فینی خان“میں گلوکارہ کا کردار نبھائیں گی

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر اچھے کردار ملے تو میں ہالی وڈ میں کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتاہوں لیکن وہاں کوئی چھوٹے موٹے رول ادا نہیں کروں گاجبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رمن راگھو 2.0‘ میں ’رمن‘ کا کردار کرنے والے اداکار نوازالدین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انوراگ کشیپ ایک اچھے ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انھیں اتنی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ جیسے وہ دنیا کے بہترین اداکار ہوں۔

مزید : تفریح