3 ماہ میں فٹنس بہتر بنائیں یا کھیل سے باہر جانے کیلئے تیار ہوجائیں ،سری لنکن حکومت نے اپنے کرکٹرز کو سخت وارننگ جاری کردی

3 ماہ میں فٹنس بہتر بنائیں یا کھیل سے باہر جانے کیلئے تیار ہوجائیں ،سری لنکن ...
3 ماہ میں فٹنس بہتر بنائیں یا کھیل سے باہر جانے کیلئے تیار ہوجائیں ،سری لنکن حکومت نے اپنے کرکٹرز کو سخت وارننگ جاری کردی

  

کولمبو(آن لائن) سری لنکن حکومت نے اپنے کرکٹرز کو فٹنس کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کردی،کرکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ یا تو وہ 3 ماہ کے اندر اپنی فٹنس بہتر بنائیں یا پھر کھیل سے باہر ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔

دھونی کی گود میں سرفراز احمد کا بیٹا،پاکستانی کپتان نے تصویر کے پیچھے چھپی کہانی بیان کر دی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی ایسا کرکٹر نہیں ہے جس کا فٹنس لیول تسلی بخش ہو ، اب چونکہ زمبابوے کے خلاف سیریز سر پر ہے اس لیے میں نے کھلاڑیوں کو استثنی دے دیا ہے لیکن ساتھ میں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ اگر وہ تین ماہ کے اندر اپنی فٹنس بہتر نہیں بنائیں گے تو انھیں ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے قبل بہت سے کرکٹرز کے مختلف فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -