بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی بڑی بہن کے ساتھ ’’محبت ‘‘ کی ایسی کہانی جس کے بارے میں جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی بڑی بہن کے ساتھ ’’محبت ‘‘ کی ایسی کہانی جس ...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی بڑی بہن کے ساتھ ’’محبت ‘‘ کی ایسی کہانی جس کے بارے میں جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان صرف اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے باپ کے ساتھ ایک بہترین بھائی بھی ثابت ہوئے ہیں,بالی ووڈ کنگ کی بھائی ہونے کی حیثیت سےاپنی بڑی بہن کے ساتھ محبت کی  ایک ایسی کہانی سامنے آ گئی جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ان کی اہلیہ اور بچوں کے حوالے سے ساری دنیا جانتی ہے اور اکثر کنگ خان بچوں کے ساتھ مختلف تقریبات اور پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں۔شاہ رخ فلمی مصروفیات کے باوجود ذمہ دار والد کی طرح بچوں کی سکول و کالج کی تقریبات میں بھی شریک ہوتے ہیں لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ کنگ خان کی ایک بڑی بہن شہناز لالہ رخ خان بھی ہیں جنہوں نے انہیں پالا پوسا ہے۔56 سالہ شہناز لالہ رخ خان والدین کے انتقال کے باعث صدمے سے دوچار ہوگئی تھیں اور ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں لیکن طویل ترین علاج کے بعد وہ بیماری سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔شہناز لالہ رخ خان بھائی شاہ رخ کے ساتھ ان کے گھر ”منت“ میں ہی رہائش پذیر ہیں جب کہ کنگ خا ن کے برے دنوں میں بڑی بہن نے ان کا ساتھ دیا، بہن کے بیمار ہونے پر شاہ رخ نے اچھے بھائی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے علاج کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے۔

کنگ خان بڑی بہن کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتے ہیں اور دنیا کے مہنگے ترین ڈاکٹروں سے علاج کراتے ہیں۔شہناز خان تقریبات اور میڈیا سے ہمیشہ سے ہی دور رہی ہیں اسی لیے کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔بھارتی میڈیا میں شاہ رخ خان کی بچپن کی چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں انہیں بڑی بہن نے اپنی گود میں لیا ہوا ہے  ۔

ان تصاویر کو کنگ خان کی نادر و نایاب تصاویر کہا جاسکتا ہے جس میں ان کی پوری فیملی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید : تفریح