معروف بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کا بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک ، چچا شدید زخمی

معروف بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کا بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک ، ...
معروف بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کا بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک ، چچا شدید زخمی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اور انتہائی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری کے بھائی اور بھابی  کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کے کزن سوریا پرتاپ سنگھ   اور ان کی اہلیہ آنچل اپنے چچا اشوک کمار کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد  کار پر واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی ،جس سے کار ڈرائیو کرنے والے سوریا پرتاپ سنگھ موقع پر ہی ہلاک جبکہ آنچل اور اشوک کمار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لیجایا گیا تاہم آنچل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ،پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ اشوک کمار کو تشویش ناک حالت میں گنگا رام ہسپتال دہلی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بھی خطرے میں بتائی جا رہی ہے ۔اداکارہ ماہیما چوہدری کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کزن اور بھابی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔

مزید :

تفریح -