باغ میں تیز رفتار مسافر گاڑی کھائی میں گرگئی ، 4افراد جاں بحق

باغ میں تیز رفتار مسافر گاڑی کھائی میں گرگئی ، 4افراد جاں بحق
باغ میں تیز رفتار مسافر گاڑی کھائی میں گرگئی ، 4افراد جاں بحق

  

باغ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقے میں تیز رفتار مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 4 افراد  موقع پر جاں بحق ،6کے زخمی ہونے کی اطلاعات، زخمیوں کو قریبی ہسپتال جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے نواحی علاقے چھتر نمبر 1میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہر ی کھائی میں جاگرنے کے باعث 4افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امدا د کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث راولپنڈی میں منتقل کیا جار ہا ہے ۔

جائے حادثہ پر مو جو د افراد کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا ہے اور ڈرائیور کا تعلق بھی باغ کے علاقے دھوندار سے ہے ۔

مزید :

آزاد کشمیر -