سی پیک پر کام کی رفتار قابل تعریف ، جلد نتائج دینے والے کئی منصوبے شیڈول سے پہلے مکمل کئے گئے ہیں:احسن اقبال

سی پیک پر کام کی رفتار قابل تعریف ، جلد نتائج دینے والے کئی منصوبے شیڈول سے ...
سی پیک پر کام کی رفتار قابل تعریف ، جلد نتائج دینے والے کئی منصوبے شیڈول سے پہلے مکمل کئے گئے ہیں:احسن اقبال

  

بیجنگ (آئی این پی )وزیرمنصوبہ بندی اور ترقیاتی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) پر جس تیز ی سے کام ہورہا ہے وہ قابل تعریف ہے،اس سے دونوں ممالک کے اس خلوص کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے رکھتے ہیں۔یہ بات خاص طورپر قابل ذکر ہے کہ جلد نتائج دینے والے کئی منصوبے سی پیک کے تحت شیڈول سے پہلے مکمل کئے گئے ہیں جو نیک شگون ہیں ۔

معروف بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کا بھائی اور بھابی ٹریفک حادثے میں ہلاک ، چچا شدید زخمی

تفصیلات کے مطابق اظہاراحسن اقبال کاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان بہت جلد اپنے بڑے مسائل جن میں لوڈشیڈنگ بھی شامل ہے ، سی پیک چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے جس کے ذریعے علاقائی رابطے تیز اور ان ممالک اورخطوں کے درمیان بنیادی ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے جس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے روٹ پر واقع ممالک کے شہریوں کو بے مثال فوائد حاصل ہو ں گے اور مقامی معیشت کو ابھرنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نئی ضروریات سے نمٹنے اور نئی مارکیٹوں تک پہنچنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، سی پیک عام لوگوں کی زندگی میں انقلاب لارہا ہے اور یہ ہماری اقتصادیات کو نئی توانائی بخش رہا ہے ۔

مزید :

قومی -