بھارتی اداکار مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سڑکو ں پر نکل آئے

بھارتی اداکار مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سڑکو ں پر نکل آئے
بھارتی اداکار مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سڑکو ں پر نکل آئے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بھارت میں گائے کے نام انتہا پسند ہندوﺅں کی طر ف سے مسلمانوں پر سرعام حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف بھارتی اداکار ں نے مورچہ سنبھال لیا ، انتہا پسندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سماجی کارکن صبا دیوان، شیو سینا سمیت کئی تنظیموں کی مسلمانوں پر سرعام حملوں کیخلاف notinmyname #نام سے سوشل میڈیا پر جاری مہم نے زور پکڑ لیا ہے اور عام عوام کیساتھ بالی ووڈ کے اداکار بھی مسلمانوں کی حما یت میں میدان میں نکل آئے ہیں اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ انڈیا کے دارلحکومت نئی دہلی، حیدرآباد، بنگلور، ممبئی، بھوپال سمیت 15 سے زائد شہروں میں ہندو انتہا پسند عناصر کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ ان افراد نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز ، کتبے ، بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ہندو انتہا پسند وں کیخلاف نعرے درج تھے اور انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیخلاف گائے کے نام پر قتل بند کیا جائے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کی بجائے انہیں قتل کرنے کے مکروہ دھندے کو بند کیا جائے ۔ احتجاج میں بالی ووڈ اداکار رنویر شورے، شبانہ اعظمی، فلم ساز نندیتا داس، راجت کپور، صبا دیوان،، کونکنا سین شرما،کالکی کوچلن سمیت دیگر فنکاروں اوردہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا بھی شریک ہوئے ۔

مزید : تفریح