عدنان سمیع افغانی کے روپ میں پہلی باربالی ووڈ میں بطور اداکارمنظر عام پر آگئے

عدنان سمیع افغانی کے روپ میں پہلی باربالی ووڈ میں بطور اداکارمنظر عام پر آگئے
عدنان سمیع افغانی کے روپ میں پہلی باربالی ووڈ میں بطور اداکارمنظر عام پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی شہریت چھوڑ کر ہندوستانی بننے والی عدنان سمیع نے موسیقی وگلوکاری کے بعد اداکاری بھی شروع کردی ہے۔ عدنان سمیع فلم ”افغان، ان سرچ آف اے ہوم“ نامی فلم میں پیلی پگڑی اور داڑھی مونچھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔یہ انکی پہلی فلم ہوگی ۔عدنا ن سمیع کا یہ روپ دیکھ کر پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اس فلم پر انکی ہندوستانی تقدیر کا فیصلہ بھی ہوگا۔جبکہ دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کی فلم کو راشٹریہ سیوک اور بی جے پی نمائش گاہ میں آنے دیتی ہے یا نہیں۔عدنا سمیع کو ہندوستانی شہریت کے باوجود انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملتی ہیں۔اس فلم کو رادھکا راؤ اور ونے سپرو ڈائریکٹ کریں گے۔

مزید :

تفریح -