رائیونڈ میں بیٹھا نواز شریف پی ایم ہاﺅس میں بیٹھے نواز شریف سے زیادہ مضبو ط ہو گا,رانا ثنا ءاللہ

رائیونڈ میں بیٹھا نواز شریف پی ایم ہاﺅس میں بیٹھے نواز شریف سے زیادہ مضبو ط ...
رائیونڈ میں بیٹھا نواز شریف پی ایم ہاﺅس میں بیٹھے نواز شریف سے زیادہ مضبو ط ہو گا,رانا ثنا ءاللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیر قانون پنجا ب اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں بیٹھا نواز شریف پی ایم ہاﺅس میں بیٹھے نواز شریف سے زیادہ مضبو ط ہو گا ،ن لیگ نے خود کواحتسا ب کے لئے پیش کیا مگر احتساب کے نام پر نواز شریف ہٹاو مہم پر کام ہو رہا ہے ، افسوس کہ اپوزیشن نے مسائل کی سیاست کی بجھائے ملک میں ہڑبونگھ مچا دی اور پہلے تین سال عمران نے دھاندلی کا شور مچائے رکھا، اب احتساب کا نعرہ لگانے کے نام پر کسی کے اشاروں پر بونگیاں مار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی ایکسپریس کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہم بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں اور مخالفین ٹانگیں کھنچنے کے لئے سر توڑ کوششوں میں لگے ہیں لیکن مایوس ہو نگے ، اقتدار کے حصول کے لئے تمام حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن میں یقین کے ساتھ کہہ رہا ہو ں کہ رائیونڈ میں بیٹھا نواز شریف ، وزیر اعظم ہاﺅ س بیٹھے نواز شریف سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گا جو ہر کسی کا مقابلہ کر سکے گا۔ افسوس اس بات کا ہے کہ اپوزیشن مسائل کی سیاست کرتی، اپنے منشور عوام کے سامنے پیش کر تی ، ملک کی معاشی انقلاب کے راستے بتاتے لیکن ساری توانائیاں ٹانگیں کھنچنے پر ضائع کی جا رہی ہیں ۔

مزید : لاہور