صدر ٹرمپ مغرور اور خطرناک ہیں:پیو ریسرچ سینٹر

صدر ٹرمپ مغرور اور خطرناک ہیں:پیو ریسرچ سینٹر
صدر ٹرمپ مغرور اور خطرناک ہیں:پیو ریسرچ سینٹر

  

نیویارک (این این آئی)پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37 ممالک میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیاد تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغرور، غیر روادار اور خطرناک ہیں،سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔

خلیجی ممالک کے مطالبات منظور ہونے تک قطر کا بائیکاٹ ختم نہیں ہوگا:عادل الجبیر

پیو ریسرچ سینٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جہاں بات بین الاقوامی معاملات کی آتی ہے تو وہاں امریکی صدر پر اعتماد میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی ہے۔سروے کے مطابق صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکہ کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔

پیو ریسرچ کے مطابق صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد کئی ممالک میں امریکہ کے لیے پسندیدگی کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم 37 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں سے صرف دو ممالک ایسے تھے جن کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں صدر ٹرمپ پر سابق صدر اوباما سے زیادہ بھروسہ ہے۔ادارے کے مطابق وہ دو ممالک روس اور اسرائیل ہیں۔پیو کے مطابق لاطینی امریکہ، شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں ایسے افراد میں کمی آئی ہے جو امریکہ کی شبیہ کے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی